دالبندین میں محکمہ کسٹم کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی

دالبندین (آن لائن)دالبندین کے علاقے یک مچ کے قریب کسٹم کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 4اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر سی ڈی شاہراہ یک مچ کے قریب کسٹم کی گاڑی ٹائر پھٹ جانے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں