فیصل واڈا نا اہلی کیس،واوڈا کے وکیل کو مکمل جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد:وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ نے کازلسٹ جاری کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت18 مارچ کو ہوگی،جسٹس عامر فاروق فیصل واوڈا کی نااہل کیلئے درخواست پر سماعت کریں گے،عدالت نے فیصل واوڈا، کابینہ ڈویڑن، سیکرٹری قانون،الیکشن کمیشن سے جواب طلب کررکھا ہے فیصل واوڈا کیخلاف درخواست میں کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام ہے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فیصل واوڈا کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت رکھتے تھے فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت چھوڑنے سے متعلق غلط بیانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں