جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس معاملہ،سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر ایڈووکیٹ ارشد علی چوہدری نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ منگل کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ عدالت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حکم دے۔ درخواست میں کہاگیاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس غیر قانونی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کا جج بننے سے قبل کے الزامات پر کیسے ریفرنس دائر ہو سکتا ہے،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیخلاف ریفرنس میں سپریم کورٹ اصول واضح کر چکی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ جج کیخلاف ریفرنس کا مواد وزیر اعظم اور صدر کو پیش کرنے سے پہلے اکٹھا نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں