واشک میں لیویز کی 50 اسامیوں کیلئے 12 سو امیدوار میدان میں آگئے، 50 خواتین بھی شامل
واشک (این این آئی) لیویز فورس کے پچاس خالی آسامیوں کے لئے بارہ سو امیدوار میدان میں اتر گئے ییں جبکہ پچاس خواتین بھی شامل ہےں۔ تفصیلات کے مطابق واشک میں لیویز فورس کے پچاس خالی آسامیوں پر بارہ سو بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوان ٹیسٹ و انٹرویو اور دوڑ کے لئے میدان میں اتر گئے ہیں ٹیسٹ و انٹرویو ڈائریکٹر لیویز عبدالغفار مگسی،سیکشن آفیسر عبدالباقی،اے سی بسیمہ شہزاد زہری،اے سی واشک حبیب اللہ کاکڑکے زیر نگرانی گورئمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول واشک کے امتحانی ہال میں جاری رہے،امیدواروں سے ٹیسٹ و انٹرویو لیکر لمبی میدان میں دوڑ کرائی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد کاکڑ نے ٹیسٹ و انٹرویو سینٹر کا دورہ کیا اور سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد کاکڑ نے بہترین انتظامات پر سینٹر منتظمین کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کے مطابق تعیناتی عمل میں لایا جائے گا اور اس بابت تمام تر اقدامات کا جائزہ لینگے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو اس موقع پر سپرینڈنٹ ضلع دفتر حاجی شاہ خالد ریکی وہ دیگر موجود تھے دریں اثناءواشک کے سماجی حلقوں نے ٹیسٹ و انٹرویو لینے والے ذمہداران سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ میرٹ کے مطابق مستحق افراد کی تعیناتی عمل میں لائینگے۔


