ممکنہ سمندری طوفان ، زیروپوائنٹ کےمکین بے یارو مددگار،حکومتی امداد کے منتظر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)زیرو پوائنٹ کراچی کے نواح میں آ باد لوگ حکومت کی امداد کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس کوئی امدادی ٹیم نہیں آ رہی جو کہ ان کو آ نے والے طوفان سے پہلے کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر زیروپوائنٹ پر آباد گاؤں رمضان ملا ح میں 2 ہزار سے زائد گھروں پر مشتمل ہے، کسی بھی طوفان کے پیش نظر یہاں کوئی سہولیات یہ امدادی ٹیم موجود نہیں ، انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے ۔
Load/Hide Comments


