حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کے دو افراد ڈوب گئے

حب(نمائندہ انتخاب)حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی رئیس گوٹھ کے دو نوجوان ڈوب گئے ایک جاں بحق جبکہ ایک کو بہوشی حالت میں نکال دیا گیا نعش اور بہوش نوجوان کو فوری طور پر حب اسپتال منتقل ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی بحری رسیکیو ٹیم وقوعہ پر پہنچ کر پانی میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش شروع کردی اورایک شخص نعش اور ایک کو بہوشی کی حالت میں پانی سےنکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچا دیا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت 23سالہ نور ولد سدیر اوربہوش نوجوان کو اشام ولد سدیر کے نام اور رئیس گوٹھ کراچی کے پتہ سے شناخت کیا گیا متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ بہوشی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں