وزیراعلیٰ بلوچستان نے بیوٹمز، ایس بی کے ، یونیورسٹی آف تربت اور لسبیلہ کو دو ماہ کی تنخواہ کے فنڈ کے اجراءکی منظوری دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی بیوٹیمز، یونیورسٹی آف تربت، ایس بی کے یونیورسٹی اور لسبیلہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کی دوماہ کی تنخواہوں کے فنڈز کے اجراءکی منظوری۔ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹیوں کو بیل آو¿ٹ پیکج کی مد میں مجموعی طور پر 558.091 ملین روپے کے اجراءکی منظوری دی۔ جاری کردہ فنڈز سے یونیورسٹیوں کے ملازمین کو مئی اور جون 2023 کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ تعلیم کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی۔
Load/Hide Comments


