کوئٹہ لیاقت بازار میں ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارروائی، تجاوزات کا خاتمہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کے وسطی ایریا لیاقت بازار میں تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا مشترکہ کریک ڈاو¿ن تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اے سی سٹی عطا المنعم، اسپیشل مجسٹریٹ جواد زہری، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل علی رضا درانی اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سٹی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی کا سلسلہ جاری ہے دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں جبکہ ریڑھی بان معروف سڑکوں کے کنارے کاروبار نہ کریں کیونکہ اس سے نہ صرف ٹریفک میں خلل پڑتا ہے بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں عوام خاص طور پر تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں