پیپلز معذوران ونگ قائم کرنے کا اعلان
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے پیپلز معذوران ونگ بلوچستان کے نام سے نیا ونگ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے یہ فیصلہ صوبائی جنرل سیکرٹری سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے معذوران کے ایک نمائندہ وفد کے مطالبے پر کیاگیا۔انہوں نے پیپلز معذوران ونگ بلوچستان اور ضلع کوئٹہ کے لیے درج ذیل عہدیداروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیپلز معذوران ونگ بلوچستان کے لئے صدر صائمہ اقبال، جنرل سیکرٹری سمیع اللہ یوسفزئی، سیکرٹری اطلاعات کمال خان، نائب صدر ندیم مسیحی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حمیدہ کاکڑ، فنانس سیکرٹری نادر خان، رابطہ سیکرٹری ریدہ اور علی بھائی کو میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کردیا گیا۔جبکہ ضلع کوئٹہ کے لئے صدر شمائلہ اچکزئی جنرل سیکرٹری شاہ ولی سیکرٹری اطلاعات روباب صدیق نائب صدر عائشہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری داد محمد فنانس سیکرٹری رسول بخش کو نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔


