جی ایچ کیو حملہ ، 31ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں3 دن کی توسیع
راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ اورتوڑ پھوڑ،جلائوگھیرا ئوکے مقدمے میں گرفتار 31 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی گئی۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے دوران تفتیش مثبت معلومات حاصل ہوئیں، ملزمان سے ساتھیوں کی معلومات حاصل کرنی ہیں، مزید جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظورکرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔عدالت نے کہا ملزمان کو آئندہ پیش کرتے وقت پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جائے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments


