پنجگور میں فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ
پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سی پیک روٹ پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پنجگور سی پیک روڑ شاہو کہن میں کھجور فیکٹری کے ایریا میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جب سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں علاقے سے گزر رہی تھیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جہاں سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے ساتھ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Load/Hide Comments


