فرانسیسی صدر سعودی ولی عہد سے یوکرین جنگ کے خاتمہ میں مدد کا کہیں گے، ذرائع
پیرس(این این آئی)فرانس کے ایک صدارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے میں مدد کے لیے کہیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایلیسی میں فرانسیسی صدارتی ذریعہ نے سعودی ولی عہد کے استقبال کے موقع پر کہا کہ فرانس ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی امیدواری کی باضابطہ حمایت کرے گا۔ذریعہ نے یہ بھی کہا میکرون ولی عہد کے ساتھ ان مسائل پر بات کریں گے جن کی ہم دونوں کو فکر ہے۔ ان مسائل میں لبنان اور عراق میں استحکام بھی شامل ہے۔ذریعہ کے بہ قول فرانس یوکرین پر مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے روس کے ساتھ اور گروپ آف ٹوئنٹی کے اندر سعودی عرب کے کردار کا انتظار کر رہا ہے اور یہ جنوبی ملکوں اور سعودی عرب سمیت سب کے مفاد میں ہوگا۔
Load/Hide Comments


