13 اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، چوہدری سرور

لاہور(صباح نیوز) ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 13اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ق لیگ کا بھی کردار ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ 13اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ دعویٰ بھی کردیا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ق لیگ کا بھی کردار ہوگا۔چوہدری سرور نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کا حق پیچیدہ معاملہ ہے، ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پی ٹی آئی سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں، 9مئی کے واقعات افسوس ناک ، قابل مذمت ہیں،ایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ معاشی صورتحال سے متعلق چوہدری سرور نے کہا کہ جمع ہونے والا سارا ٹیکس قرضوں پر سود کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں