امریکا، سنگدل باپ نے 3 کمسن بیٹوں کو لائن میں کھڑا کیا اور پھر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ظالم باپ نے 3 کمسن بیٹوں کو لائن میں کھڑا کیا پھر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔امریکی ریاست اوہائیو میں باپ نے اپنے ہاتھوں سے اپنے ہی معصوم پھولوں کو مسل ڈالا، 32 سالہ چیڈ ڈورمین کئی ماہ سے یہ بھیانک واردات انجام دینے کی کوشش میں تھا۔ واردات کے روز ایک بچہ خوف سے پڑوس کے گھر بھاگ گیا مگر ملزم اسے بہلا پھسلا کر گھر واپس لایا، 3 ، 4 اور 7 سالہ بیٹوں کو لائن میں کھڑا کیا اور پھر گولیوں سے اڑا دیا۔بتایا گیا ہے کہ واردات کے دوران اس کی بیوی بھی فائرنگ سے زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
Load/Hide Comments


