وزیراعظم کا شوگر ملز مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ کمیشن نے تحقیقات کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،فوٹو:فائل
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، سیکرٹری داخلہ، چینی کمیشن اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سربراہ سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایاگیا ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ چینی انکوائری کمیشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور بحران کی تحقیقات کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

اپنی درخواست میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 21 مئی کو جاری کی گئی شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا جائے اور 7 جون کو وزیراعظم کی جانب سے کارروائی کا حکم بھی معطل کیا جائے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست، جس میں جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگرز ملز بھی شامل ہے، میں سرکاری اداروں کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں