بلوچستان انتہائی مشکلات کاشکار، انسانی حقوق سے محروم اور طاقتور قوتوں سے نبرد آزما ہے، بی این پی
مستونگ (آن لائن) بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کی سیاسی وجغرافیائی صورتحال انتہائی اہمیت کی حامل درپیش مختلف چیلنجز سے گزررہی ہے تاریخ کے اس اہم جدید سانسی وعلمی اورشعوری دور میں بھی بلوچستان انتہائی دشوارکن مشکلات کاشکار عوامی وانسانی حقوق سے محرومی کا شکارزورآورقوتوں سے نبرد آزماہے اوریہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گاجب تک بلوچستان کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناانصافیوں سیاسی ومعاشی نابرابریوں ختم نہیں کیاجاتا اورقومی وسال وساحل پر بلوچستان کی حق ملکیت کوتسلیم نہیں کیاجاتا کیونکہ بی این پی ایک جمہوری سیاسی قومی جماعت ہے جو عوام کی طاقت پریقین رکھتے ہوے عوام کی ترقی خوشحالی کوان ہی کی ذریعے حاصل کرنے پریقین رکھتی ہے جس کےلے عوام کے ساتھ منظم انداز میں ٹھوس اورمضبوط بنیادوں پرتعلقات وہمدردی تعاون واعتماد کوبرراررکھتے ہوے خوشگواررشتے کومضبوطی سے نبھاناضروری ہے اورعوام کے ساتھ باہمی روابط کوبرقرار رکھنے کے منظم پارٹی نظم وضبط فکر وعمل کے ساتھ شعوری اورفکر ی یکجہتی کی فروغ، شہیدوں اوراکابرین کی متعین کردہ بنیادی سیاسی حصولوں پر مبنی وژن میں ہے جس کےلے بنیادی سیاسی جمہوری اندازمیں کردارادا کررہی ہے جس کےلئے ایک مضبوط سیاسی جمہوری جدوجہدکا کردار بی این پی ادا کررہی ہے جو سماج کے اندرانتشار خلفشار بے یقینی کی سی کیفیت کوختم کرنے کےلئے وسیع تر عوامی مفادات کے لے حقیقی بنیاداوں پرکردارادا کررہی ہے جس کےلے اختلاف رائے کوبرداشت کرکے منتق اوردلیل کی بنیاد پراپنے موقف پرعمل پیراہوناہی سیاسی کارکن کی بڑی خوبی ہے جوبی این پی کےتمام تنظیمی اداروں کے اندر جمہوریت رواداری برداشت صبر اورسنجیدگی کے ساتھ موجود ہے جوپارٹی کے جمہوری کلچر کاحسن ہے مستونگ سیاسی حوالے سے مردم خیزرہی ہے جوچیئرمین منظور بلوچ جیسے فکری وعملی جدوجہد میں ثابت قدمی وطن وقوم سے محبت کاجزبہ جیسے ناقابل تسخیرتاریخ بن چکی ہے بی این پی میں تمام ساتھیوں اظہار رائے کو اولیت اوراہمیت ہے جو بھی پارٹی کے آئین ومنشورسے اتفاق کرکے شمولیت اختیار کرتاہے بی این پی میں اس کے حقوق متعین کردہ آینی طریقہ کارمیں موجودہے مستونگ کے پارٹی زمہ داران نے ہمیشہ اپنے سیاسی بالغ نظری سے پارٹی کے اندرجمہوری کلچرکوفروغ دیکرعوام اورسیاسی ماحول کے اندررہ کرامید اور اعتمادکے ذریعے وطن دوستی کو شعار بنایاہے اجلاس میں جاری صحت افزابحث میں ضلع مستونگ کے آرگنائزرمحمدانورمینگل علی بلوچ حاجی نزر جان ابابکی ‘محمدحنیف روستمزی غفارجان مینگل جمیل بلوچ حاجی نورجان شاہوانی حاجی اورنگزیب قمبرانی ظہوراحمد لہڑی ٹکری نوراحمدقمبرانی میرغلام سرورسرپرہ احمدنواز ابابکی ‘انجینئرامیرجان لہڑی‘ ملک رفیق شاہوانی ‘میرسیف الدین پرکانی ‘یوسف منظوراحمدلہڑی منیرآغابلوچ سمیت دیگرنے حصہ لیکر مختلف تجاویزاورراے دیے جو پارٹی کے اندرمثبت خوشگوارباہمی روابط کو تقویت دے گی۔


