بیوروکریسی کے نزدیک بلوچستان صرف ایک سڑک تک محدود ہے، آغا حسن بلوچ

اسلام آباد، بی این پی کے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو بیماری کی حالت میں کراچی جانا پڑتا ہے،کوئٹہ میں صحت کے حوالہ سے سہولیات موجود نہیں،کورونا کے لیے بلوچستان کے پاس صرف 3 سو کٹس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے،بلوچستان حکومت غیر منتخب نمائندوں کی سہولت کاری کررہی ہے،بیوروکریسی کے نذدیک بلوچستان صرف ایک سڑک تک محدود ہے۔ انہوں نے کہاکہ باہر سے آنے والے انتظامی افسران کو بلوچستان کے عوام کے مسائل کا علم نہیں،بلوچستان حکومت نے آج بھی کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث اموات بڑھ رہی ہیں لیکن بلوچستان حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،ٹڈی دل سے بھی بلوچستان کے عوام مشکلات کا شکار ہیں،اسپرے تک نہیں کیا گیا جس سے احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں وزیر صحت بھی نہیں ہے،وزیراعلی نے اہم عہدے اپنے پاس رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں