پشاور، پولیس سٹیشن میچنی گیٹ پر دستی بم حملہ
پشاور(صباح نیوز)پشاور میں پولیس سٹیشن میچنی گیٹ پر دستی بم حملہ ہواجس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔پولیس حکام کے مطابق تھانے پر دو دستی بم پھینکے گئے، حملے سے تھانے میں موجود مال مقدمے کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دستی بم پھینکے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے لئے سی ٹی ڈی کو درخواست دے دی ہے۔
Load/Hide Comments


