محکمہ کیو ڈی اے کی اراضی لینڈ مافیا کو فروخت کرنیکا نوٹس لیا جائے، نیشنل پارٹی کوئٹہ
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ کیو ڈی اے میں ملازمین عیدالاضحی کی تنخواہوں کے لیے احتجاج کررہے ہیں ڈائریکٹر جنرل آفس سے غیب ہیں وزیراعلیٰ نوٹس لیں نا اہل ڈائریکٹر جنرل محکمہ ہذا میں تعینات کیاگیا ہے جو صرف و صرف لینڈ مافیا سے بھتہ لیکر محکمہ کے قیمتی زمینوں پر قبضہ کراکے پھر انہی لینڈ مافیا کو الاٹ کردیا جاتاہے اسی طرح سیکرٹری کیو ڈی اے نااہل یہ موصوف تو لینڈ مافیا کو کو قبضہ کراکر ان کے بدلے لینڈ مافیا سے قیمتی اشیاءمنگوایا جاتا ہے اور تمام کوئٹہ کے کار پارکنگز کو لینڈ مافیا کے حوالے کر دیا وزیر اعلیٰ ان دونوں نااہل افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرے ملازمین کو عیدالاضحی کا تنخواہیں فوری ادا کی جائے محکمہ کیو ڈی اے میں ایک ایماندار 19یا 20 گریڈ کا ڈایریکٹر جنرل کی ضرورت ہے موجودہ ڈی جی کرپٹ اور نااہل ہے۔


