یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کی مدعیت میں3مقدمات درج

گوجرانوالہ ،گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کشتی حادثے کے 3 مقدمات تھانہ گجرات درج کئے گئے ،3 مقدمات بچنے والوں کے بیانات کی روشنی میں درج کئے گئے ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے کشتی حادثے کے 3 مقدمات اپنی مدعیت میں درج کئے ہیں جبکہ ایک مقدمہ حادثے میں زندہ بچنے والے عظمت خان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ۔ایف آئی اے گجرات کے 3 مقدمات میں 12 انسانی اسمگلرز کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے مقدمے میں 5 انسانی سمگلرز کو نامزد کیا گیا۔نامزد انسانی سمگلرز میں آصف سنیارا، میاں عرفان، ساجد وڑائچ اور ریاست کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ نامزد ملزمان میں رانا نقاش، ندیم اسلم اور محمد اسلم کے نام بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں