اپوزیشن بے بس نہیں ہے، کرونا نہ آتا تو حالات کچھ اور ہوتے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کی قیادت میں پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،اٹھارہویں ترمیم سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی، رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اپوزیشن بے بس نہیں ہے، فروری مارچ میں کرونا نہ آتا تو حالات کچھ اور ہوتے مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ کرونا نے سب سے زیادہ اپوزیشن کو متاثر کیا ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزمسلم لیگ ن کے وفدنے راناثنا اللہ کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی، لیگی وفد میں خرم دستگیر، محسن رانجھا بھی شامل تھے،رناثنا اللہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کرنے آئے ہیں اٹھارہویں ترمیم سمیت دیگر ایشوز پر بات ہوئی ہے ہم قائدین کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی کی طرف جانا چاہیں گے، بجٹ پر مشترکہ طریقہ کار کے تحت چلنا چاہتے ہیں اے پی سی پنجاب اور پشاور کی سفارشات پر غور ہوا ہے، جب ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بجٹ اجلاس میں پورے ارکان ہوں گے یا نہیں کیا طے ہوا تو رناثنا اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سپیکر سے آج ملاقات ہوئی تھی کل دوبارہ مشاورت ہونے جارہی ہے،ملکر طے کریں گے اپوزیشن نے کیسے چلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں