کوئٹہ ،کسٹمز کی کارروائیاں ، 18کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد
کوئٹہ ( این این آئی )کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں کے دوران 18کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کرلیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ نے لکپاس کے مقام پر مختلف کاروائیوں کے دوران2100 پارسلز چینی ،5 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، 305 ٹائرز، 2500 سٹیکس سیگرٹس ،ایک کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ ، یوریا کھاد ،الیکٹرونکس کا سامان ، ڈیزل، پٹرول اور دیگر اشیاء بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں ۔ ترجمان کے مطابق بر آمدشدہ سامان کی قیمت 18 کروڑ روہے بنتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام ایف سی کے تعاون سے ایک اور کاروائی کر تے ہوئے ایرانی زمیادسے 1200 پارسلز چینی ،گیس باوزر سے 235 پارسلز چینی ، انار دانہ کی آڑ میں ایک مزدا سے 58 پاسلز چینی اورپنجپائی کے مقام پر ایک آئل ٹینکر باوزر سے 380 پارسلز چینی قبضے میں لے لی گئی۔ ترجمان کے مطابق چینی کی اسمگلنگ کے دوران استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ مزید کاروائی جا ری ہے ۔