خضدار ، مرکزی شاہراہ پر واقعہ ٹراما سینٹر غیر فعال، ویران عمارت بھوت بنگلہ بن گئی
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی سڑک پر واقعہ ٹراما سینٹر غیر فعال بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے کئی عرصے سے ٹراما سینٹر کا بلڈنگ تیار اور مکمل ہے ابھی تک فنکشنل نہیں کیا جارہا ہے آئے روز سنگل روڈ پر حادثات رونما ہورہی ہے بروقت زخمیوں کی علاج و معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے قمیتی جانیں ضائع ہورہی ہے ایک طرف محکمہ صحت ٹراما سینٹر کے درجنوں پوسٹوں پر امیدواروں سے انٹرویو لیا گیا ہے پوسٹوں کی سارے پراسس مکمل ہونے کے باوجود آرڈر شش پنچ میں ہے دوسری طرف کروڑوں روپے کے ٹراما سینٹر ویران پڑی ہے بلڈنگ میں جنات جگہ بنانے کے قریب آ پہنچا ہے خضدار تو ویسے بھی لاوارث شہر بن چکا ہے درجنوں لیڈروں کے ہوتے ہوئے شہر کی حالات زار پر افسوس ہورہی ہےخضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا ڈسٹرکٹ مسائلستان کا گڑھ بن چکی ہے خضدار شہر میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہے قومی شاہراہ پر قائم ٹراما سینٹر کو کم ازکم تین سے چار سال کا عرصہ ہو رہی ہے بلڈنگ تیار ہے مگر ابھی تک غیر فعال کھنڈر میں تبدیل ہورہا ہے کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ میں آئے روز حادثات ہورہی ہے مگر رخمیوں کی کوئی پرساں حال نہیں ہے خضدار کے عوامی و سیاسی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان, صوبائی وزیر صحت سیکرٹری صحت و دیگرمحکمہ صحت کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں قائم شاہراہ پر واقعہ ٹراما سینٹر کو فعال کرنے کیلئے انکے پوسٹوں کا فوری آرڈر کروانے کی حکم صادر فرماکر عوام کے دیرینہ مسئلہ کو حل کیا جائے تاکہ قومی شاہراہ پر قائم ٹراما سینٹر بروقت فنکشنل ہوسکیں۔