پنجگور، گھر پر حملہ، 3افراد جاں بحق، خاتون زخمی، ایک شخص اغواء

پنجگور:پنجگور کے علاقے گوارگو میں نامعلوم مسلح افراد کا گھر پر حملہ حملے میں تین افراد جاں بحق ایک خاتون(خ)شدید زخمی ہوئے مسلح افراد ایک شخص کو بھی اپنے ساتھ لے گئے لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے تحصیل گوارگو میں گزشتہ شب رات گئے دیر تک دو بجے کے قریب محلہ جمعدار احمد ہیتک میں پانچ موٹر سائیکل پر مشتمل سوار درجن کے قریب مسلح افراد نے نغمان نامی شخص کے گھر پر حملہ کردیا حملہ اس وقت کیا گیا تھا جہاں ایک کمرے میں رحمدل عرف خلیل احمد محمدصادق نسیم بلوچ یاسر بلوچ ودیگر عورتیں بھی ایک کمرے میں موجود تھے مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں رحمدل عرف خلیل احمد ولد یار محمد محمدصادق ولد آدم، نسیم ولد فقیر موقع پر جاں بحق ہوئے اور یاسر ولد فقیر محمد نامی شخص کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے لیویز ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ آر پی جی و دیگر آتشی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے گھر کو آگ بھی لگ گئی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے حملے میں شدید زخمی خواتین بی بی (خ)کو طبی امداد دینے کیلئے کراچی ریفر کر دیا گیا، سر دست وجہ عناد معلوم نہ ہوسکا تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں