سوراب، آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

سوراب (انتخاب نیوز) آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی۔ خالق آباد کے علاقے آر سی ڈی شاہراہ سوراب پر خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے ویگن نمبر R.0121 سوراب سے زہری جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار جاوید احمد اور نادر علی پسراں خدا بخش اقوام سناڑی ساکنان بپو زہری کو ٹکر مار دی، حادثے کی وجہ سے جاوید احمد زخموں کی تاب نہ لا کر پر موقع جاں بحق جبکہ نادر علی شدید زخمی ہوا جہنیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب لایا گیا۔ ویگن کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں