قلات میں ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کیلئے آخری تاریخ 13 جولائی مقرر
قلات (آن لائن) دفتر ضلعی الیکشن کمشنر آفس قلات کے پریس ریلیز کے مطابق قلات کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج منتقلی اور درستگی کیلئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 ہے، عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج منتقلی اور درستگی کے لئے 13 جولائی 2023 تک ضلعی الیکشن کمشنر آفس قلات کے دفتر میں فارم جمع کریں اس ضمن میں خاص طور پر خواتین معذور افراد سے گزارش ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ 8300 پر ایس ایم ایس کےذریعے چیک کریں اور اگر کسی قسم کی درستگی درکار ہو تو ضلعی الیکشن کمشنر آفس قلات کے فون پر رابطہ کریں، آفس عملہ بر وقت آپ کی معاونت کے لئے موجود ہیں رابطہ نمبر 0844210629 ہے۔
Load/Hide Comments