پنجگور میں آگ برسانے والی گرمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگ بلبلا اٹھے

پنجگور (آن لائن) پنجگور میں آگ برسانے والی گرمی سے معمولات زندگی شدید متاثر ٹریفک معمول سے کم مزدور طبقہ انگشت بدندان ہوئے اور اس شدید گرمی کی امتحان میں رہی کسر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پورا کردی ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں آج کی گرمی گزشتہ دنوں سے کئی زیادہ رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کا پہیہ بھی روک سی گئی بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے گھر بازار دکان اسکول مساجد ہسپتال سرکاری و نجی ادارے ہر شعبہ زندگی بلک اٹھی ہے عید کی تیاری میں درزی پریشان ہیں عوامی سیاسی سماجی کاروباری تاجر حلقوں کا کہنا ہے کہ اس گرمی نے گزشتہ سال کی گرمی کا ریکارڈ توڈ دیا ہے اس سال کئی گنا زیادہ گرمی ریکارڈ ہوئی ہے پکے گھر و دکانوں میں آگ کی طوفان برپا ہے اور رہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پورا کردی ہے طویل لوڈ شیڈنگ سے گھر دکانوں اور بچوں کا اسکول میں نمازی مسجد میں جیسے کسی امتحان سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کو ایران سے بجلی سپلائی کی جانے والی تاحال بحال نہ ہوسکی، پنجگور کو متبادل کوئٹہ سے بجلی سپلائی کی جارہی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کو بڑھایا گیا ہے جس سے شہری اذیت کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں