ہراسانی کا الزام: یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو قانونی نوٹس بھجوایا جس میں ’دست درازی سے متعلق جھوٹے‘ اور ’غیر سنجیدہ ‘ الزام پر معافی مانگنے اور اپنے الزامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

علی حیدر نے کہا کہ ’میرے والد سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے وکیل کے توسط سے سنتھیا رچی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے جو انہیں جلد ہی مل جائے گا‘۔

ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیے گئے قانونی نوٹس میں امریکی بلاگر پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم پر ’جھوٹا، غیرسنجیدہ، بے بنیاد، اور خوفناک‘ الزام لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’سایق وزیراعظم کے نظر میں خواتین کے لیے بے حد احترام ہے اور انہوں نے ’ہمیشہ ان کے حقوق کی بات کی‘۔

قانونی نوٹس میں سنتھیارچی کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ ’آپ نے جو الفاظ (یوسف رضا گیلانی کے خلاف) استعمال کیے ہیں وہ جرم کے دائرہ کار میں آتے ہیں‘۔

اس میں مزید کہا گیا کہ آپ کے الزام کی وجہ سے ’یوسف رضا گیلانی کی ایمانداری، صداقت اور ساکھ‘ پر ’سوالیہ نشان‘ لگ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں