اسرائیلی ڈرون حملے میں کارسوار 3 فلسطینی جاں بحق
جنین(صباح نیوز)اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں کارسوار تین فلسطینی جاں بحقہوگئے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں نشانہ بنائے جانے والی کار میں مشتبہ افراد سوار تھے، حملے کے بعد علاقے میں بھگڈرمچ گئی ۔ دوسری جانب اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں گائوں کو جلا ڈالا۔ حملے میں ہیرمز450 ڈرون کا استعمال کیا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک اسرائیلی فوجی پوائنٹ پر فائرنگ کے حملے کے بعد الجلمہ چوکی کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک سیل کو نشانہ بنایا اور جلا ڈالا۔
Load/Hide Comments


