کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی، مختلف علاقوں میں 20 سے زائد افراد گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 20سے زائد بھکاری حراست میں لیکر سوشل ویلفیئر حکام کے حوالے کردئیے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہد ا یت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنعم اور اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے ڈی ایس پی سٹی عاصم علی شاہ اور دیگر عملے کے ہمراہ پرنس روڈ، منان چوک، طوغی روڈ ٹیکسی اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 20سے زائد بھکاری حراست میں لیئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنعم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم شروع کی جائیگی اور شہر سے بھکاری مافیا کے خاتمے تک یہ ریسکیو آپریشن جاری رہے گاکوئٹہ کو بیگرز فری شہر بنانے میں ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے،بھکاری بچوں کو بھیک دینے کی بجائے ان کی حوصلہ شکنی کرنیکی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں