کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام اور رش پر قابو پانے کیلئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ (آن لائن)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ اور کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور مرکزی شہر میں ٹریفک جام اور رش پر قابو پانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سعید احمد دمڑ، ڈی جی ٹریفک انجنئیرنگ بیورو ڈاکٹر محمد سجاد، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبابر بلوچ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن منظور احمد،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ بابر خان،ایس پی ٹریفک سٹی ملک جاوید کے علاو¿ہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں غیرقانونی رکشوں اور پرانی خستہ حال بسوں کے خلاف سخت کریک ڈوان کیا جائے گا۔شہر میں چلانے والی تمام رکشوں کو جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ اسٹیکر اور شفٹ سسٹم کے تحت دو رنگوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کا دباو¿ کم ہوسکے۔اس کے علاو¿ہ مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی تمام رکشوں کو جلد از جلد اسکریپ کیا جائے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کا عملہ پرانی کینسل شدہ تمام بسوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرکے انہیں فوری طور بند کریں گے جبکہ آر ٹی اے کوئٹہ پرانی خستہ حال بسوں کی رپیلسمنٹ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں۔جبکہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق بسوں کے لیے مجوزہ جگہوں پر اسٹاف اور شٹل سروس کے حوالے سے لوکل بس یونین کے ساتھ میٹنگ کرکے قابل عمل تجاویز پر غور کیاجائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون اور اشتراک سے ایسے لائحہ عمل طے کریں جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام درست اور عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔اس کے علاو¿ہ سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیاکہ چئیرمین کمیٹی کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کی زیر نگرانی پلازہ کی ٹینڈر اور بولی کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گااور پارکنگ پلازہ کو جلد از جلد فعال کرکے مرکزی شاہراہوں پر کھڑی گاڈیوں کو منتقل کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی مرکزی شاہراہوں پر گاڈی پارک نہ کریں۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ رکشوں اور بسوں کے مسائل اور یونین کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کریں اور اس حوالے سے ان کے تجاویز اور رائے لیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتر ی،غیر قانونی رکشوں اور پرانی بسوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاو¿ہ پرمٹوں کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلایزڈ کئے جائیں۔کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی بہتری کے شعبے میں جدید دور کے طرز پر تبدیلیاں ناگریز ہوچکی ہیں لہذا جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ٹریفک کو بہتر کیاجائے۔تاکہ عوام کے لیے آسانی اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت ہونے کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا شدید دباو¿ ہے لہذا مرکزی شہر میں ٹریفک کا دباو¿ کم کرنے کے لیے ایسے اقدامات ناگریز ہیں۔اجلاس میں غیر قانونی رکشوں،کینسل شدہ پرانی بسوں کے خلاف کارروائی،اسٹکرسسٹم ،شفٹ اور رنگوں کا طریقہ کار،شٹل سروس،پارکنگ پلازہ،عوامی سہولیات اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔


