کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے سزا یافتہ قیدی عملے کو چکمہ دے کر دیوار پھلانگ کر فرار
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل سے اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا یافتہ قیدی عملے کو چکمہ دے کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔ جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی جیل کی دیوار پھلانگ فرار ہوگیا ، بغیر سفری دستاویزات کے گرفتار سولہ سالہ افغان باشندے دلاور خان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس پر اسے سزا ہوئی تھی، قیدی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں اپنی سزا بھگت رہا تھا، جمعہ کو قیدی عملے کو چکما دے کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا ، اس حوالے سے آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ غفلت برتنے پر پانچ وارڈان کو معطل کردیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ، جیل حکام کے مطابق دلاور خان اس قبل سول لائن تھانے سے فرار ہوا تھا جسے بعد میں گرفتار کرلیاگیا تھا۔
Load/Hide Comments


