مستونگ، تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

مستونگ (این این آئی) مستونگ میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز فورس کے مطابق مستونگ کے علا قے گریڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے سے شاہ خالدنا می شخص جاںبحق ہو گیا۔ لیو یز فورس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں