وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز کے وفد کا جناح ہائوس لاہور کا دورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز کے وفد نے موسیٰ خان کی قیادت میں جناح ہائوس کا دورہ کیا ہے ۔وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم بلوچستان سے لاہور تمام بلوچ برادری کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں، 9 مئی کو جناح ہائوس سمیت عسکری تنصیبات پر ہونیوالے حملوں کے سبب بلوچستان کا بچہ بچہ شدید غم و غصہ میں ہے اور ملک دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے۔وفد نے کہا ہے کہ پاک فوج پورے پاکستان کی حفاظت کی ضامن ہے، افواج پاکستان کے خلاف اٹھنے والی کسی بھی آواز اور ہاتھ کو بلوچستان کا کوئی بھی فرد برداشت نہیں کر سکتا، ہم اپنے مال اور جانوں سمیت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوجی املاک پر ہونیوالے حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔وفد نے حکومت وقت اور عدالتوں سے فوری انصاف اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں و تخریب کاروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دل شکن واقعات وقوع پذیر نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں