پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،9مشتبہ افرادگرفتار

فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد تخریب کاری (سی ٹی ڈی)نے شدت پسندی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے اورکالعدم تنظیموںکے 9 مشتبہ افرادگرفتار کرلئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد کی گرفتاری فیصل آباد، گوجرنوالہ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور ملتان سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، مشتبہ افراد کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، فیوز اور رقم برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارمشتبہ افراد کی شناحت نوید خان ، خرم ، غلام حسین، غلام عباس، اویس ، محمد سیف، حسین ، اسماعیل اور اخوان کے ناموں سے ہوئی۔مشتبہ افراد کے خلاف سات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے 153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 7 ہزار 751 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں