جناح ہاؤس حملہ کیس، یاسمین راشد کی بریت کیخلاف اپیل ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
لاہور(صباح نیوز)جناح ہائوس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 26جون کو پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کریگا، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہائوس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments


