فیصل آباد ،ورکشاپ میں گیس سلنڈر ھماکہ، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

فیصل آباد (صباح نیوز)فیصل آباد میں ورکشاپ میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دھماکہ، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ3افراد زخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں سمندری روڈ پر واقعہ ورکشاپ میں سلنڈر لیک ہونے کی باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ جیسے ہی کاریگر نے ماچس جلائی تو زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے چھت زمین بوس ہو گئی۔ ملبے تلے دبنے سے پچپن سالہ حنیف موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتا ل منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں