حب شہر میں مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرتے ہوئے 3 افراد گرفتار

حب (آن لائن)حب سٹی پولیس کی کاروائی مردہ مرغیوں کا گوشت شہر میں سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حب ایس ایس پی محمد مراد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد رفیق حمزہ بلوچ ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل اے ایس آئی نعیم خلجی نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کیا کرتے تھے شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مردہ گوشت کی سپلائی کرتے تھے اس موقع پر ایس ایچ او شاہنواز مینگل نے کہا مردہ گوشت کو شہر میں سپلائی و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں