پنجگور میں حکومتی رٹ نہیں، جمعیت سے اتحاد کا مقصد نفرتوں کا خاتمہ ہے، نیشنل پارٹی
پنجگور (یو این اے) پنجگور نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ پھلین بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ حاجی محمد اکبر حاجی عطا اللہ بلوچ حاجی عبدالعزیز نے مدرسہ درالتوحید تسپ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اور نیشنل کا ایک سیاسی اتحاد ہے جس کا مقصد سیاسی جمود اور نفرتوں کا خاتمہ ہے اور عوام کے اجتماعی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے پریس کانفرنس میں ہم ضلعی چیرمین اور وائس چیئرمین کا اعلان کرتے ہیں چیرمین نیشنل پارٹی سے ہوگا جس کے امیدوار عبدالمالک صالح بلوچ ہیں اور وائس چیرمین فہد عطا ہونگے جس کا تعلق جمعیت سے ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دورسری پارٹیوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اس اتحاد کا ساتھ دیں کیونکہ نیشنل پارٹی اور جمعیت کو ضلع کونسل میں اکثریت حاصل ہے اور اس اتحاد کے 18 ممبران ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے کوشش کی کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں اور آل پارٹیز کی شکل میں ملکر عوام کے مسائل پر اسٹینڈ لیا عوام کو ایک ایسا پالیسی دینا چاہتے ہیں جس سے عوام کا عزت نفس مجروح ہوئے بغیر انکے جائز مسائل حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حکومتی رٹ نہیں ہے یہاں ٹھیکیداری سسٹم لاگو ہے، پنجگور کو ٹھیکداروں کے حوالے کرکے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹھپہ ماری اور نت نئے تجربات اب بند ہونا چاہیے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو انکا جائز حق دے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اور نیشنل پارٹی کے درمیاں ضلعی چیرمین اور وائس چیرمین کے لیے جو الائنس ہے وہ پنجگور کی سیاست کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔


