کراچی، بی آئی ایس پی مرکز میں بھگدڑ،20 خواتین زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کے پی ٹی گرائونڈ کے قریب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی۔بھگدڑ کے نتیجے میں وہاں موجود20خواتین زخمی ہو گئیں۔زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینسز روانہ کی گئیں جن کے ذریعے زخمی خواتین کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا، ایک زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔
Load/Hide Comments


