کوئٹہ نیو سریاب سے 4 نجی گن مین گرفتار، اسلحہ و کارتوس اور گاڑی قبضے میں لے لی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پولیس تھانہ نیو سریاب کے عملے نے 4 پرائیویٹ گن مینوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، نان کسٹم پیڈ گاڑی، درجنوں راﺅنڈ برآمد کرلیے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر)ر زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او نیو سریاب مجاہد عباس ملغانی نے پرائیویٹ گن مینوں کیخلاف کارروائی کے دوران 4 گن مین جاسم جتک، زبیر بنگلزئی، امیر حمزہ محمد شہی اور نظام الدین لہڑی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمیونیشن برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے سرف گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


