معراج کول ایریا میں مزدوروں کے پیسے ہڑپنے کا الزام درست نہیں، ثبوت دیا جائے، نیشنل لیبر فیڈریشن
دکی (آن لائن)نیشنل لیبر فیڈریشن کے سابق ضلعی صدر شیر محمد کاکڑ اور میرو کاکڑ نے کہا ہے کہ مجید ناصر کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں ، اگر ہم پر معراج کول ایریے کے مزدوروں کا ایک روپیہ ہڑپنے کا بھی ثبوت دیا گیا تو خود کو حساب کے لئے پیش کرینگے اور تعاون اور امداد جمع کرنے والی کمیٹی قلعہ سیف اللہ کے معززین پر مشتمل تھی ہم تو اس کمیٹی کا حصہ ہی نہیں تھے پھر ہم نے کیسے رقم ہڑپ لی ہے،شیر محمد کاکڑ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات سے لیبر فیڈریشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے مجید ناصر کو ہر صورت ثبوت دینے ہونگے ان خیالات کے اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسموقع پر انکے ہمراہ نیشنل لیبر فیڈریشن کے سابق ضلعی فنانس سیکرٹری ملا محمد شاہ، کمیٹی ممبر مطیع اللہ ، کمیٹی ممبر حیات خان لونی، عبدالواحد ، منیجر علی محمد ، محمد افضل، جلال الدین، محیب اللہ، عبدالخلاق، محمد دین کاکڑ، محمد قاسم اور دیگر بھی موجود تھے ، معراج کول ایریا میں پھنسے دو کانکنوں کو نکالنے کیلئے 52 روز تک جاری ریسکیو آپریسن میں لیبر سمیت علاقے کے معززین، ایف سی بلوچستان ، ضلعی انتظامیہ ، مائنز افیسران ایس پی دکی اور عوام نے بھرپور تعاون اور مدد کی جس پر ہم سب کے مشکور ہیں۔ چونکہ یہ کام لیبر کا تھا تو لیبر نے دن رات محنت کرکے دونوں کانکنوں کی لاشیں نکالی ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر شیر محمد کاکڑ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ہم محمد عمر ناصر سے اپیل کرتے ہیں کہ اپ نے جس وارث شخص کو رقم دی ہے ان سے تحقیقات کریں کہ انہوں نے رقم کس کو دی ہے اور پھر تحقیقات مکمل کرکے مجید ناصر کو بتائیں کہ ایسے جھوٹے الزامات لگا کر عزت دار لوگوں کی پگڑیاں نہ اچھالیں ۔ کیونکہ نہ ہی مجھے عمر ناصر کی رقم کا پتہ ہے اور نہ ہی مجھے کسی وارث یا دوسرے شخص نے کوئی رقم دی ہے۔ آخر میں ایک بار پھر ان تمام افراد سرکاری افیسران و ملازمین علاقے کے معتبرین و معززین اور مزدوروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ اس طویل ریسکیو اپریشن میں مدد و تعاون کی ہے۔


