حب،مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تین ملزمان گرفتار

حب (یو این اے) حب مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل کے مطابق گزشتہ روز حب سٹی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں