معروف معاشی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے این ایف سی کمیشن کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کردیا

کراچی:معروف معاشی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے این ایف سی کمیشن کی تشکیل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور این ایف سی کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔معروف معاشی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے این ایف سی کمیشن کی تشکیل کو سندھ ہائیکورٹ چیلنج کردیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کے این ایف سی کمیشن کا نوٹفیکشن آئین کے آرٹیکل 160 کے برعکس ہے این ایف سی کمیشن کی تشکیل بغیر کسی مشاورت کی گئی ہیکمیشن کی شرائط بھی آئین کے برعکس ہیں کمیشن میں ایسے ایشوز کو شامل کیا گیا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور سیکورٹی اخراجات کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے آزاد جموں کشمیر،گلگت بلتستان اور سیکورٹی اخراجات وفاقی حکومت اور پارلمنٹ کے دائرے میں آتے ہیں درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ مئی کو جاری ہونے والے این ایف سی کمیشن کی تشکیل کے نوٹی فکیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے کمیشن کے 6 منتخب ایڈیشنل ممبران کو بھی صوبائی گورنرز سے مشاورت کے بغیر منتخب کیا گیا ہے وزیر اعظم کے مشیر خزانہ کو اختیار نہیں کہ این ایف سی کی صدارات کرے لہذا این ایف سی کمیشن کی تشکیل دوبارہ دی جائے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت،سندھ حکومت اور این ایف سی کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں