وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کا اعلان کردیا
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اہم اقدام کرتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کا اعلان کیا ہے تاہم قید کی مدت میں رعایت کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قید یوں پر نہیں ہوگاؑ وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
Load/Hide Comments


