عید الاضحیٰ کے روز وی بی ایم پی کے زیرے اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)عید کے روز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرے اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ میں ماما قدیر اور حوران بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں لاپتہ افراد کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے پلے کارڈز پر لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کے روک تھام، فیک انکاونٹرز میں پہلے سے لاپتہ افراد کو قتل کرنا بند کرو اور لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق نعرے درج تھے احتجاج میں شریک مظاہرین سے ماما قدیر، حوران بلوچ ، لاپتہ افراد کے اہلخانہ، سیاسی پارٹیوں اور طلبہ تنظیم کے رہنماؤں، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلات بالاچ قادر بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی، اور پروگیسو یوتھ الائنس کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ اپنے لاپتہ پیاروں کی طویل جبری گمشدگی کی وجہ سے شدید زہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے دیگر لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ عید کے بابرکت دن کے موقع پر کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج کرکے اور اپیل کررہے ہیں کہ انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے معلومات فراہم کرکے زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اور عدلیہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ دیکھائی نہیں دے رہے ہیں اور وہ عوامی مفادات کے تحفظ کے بجائے اپنے مفادات کی جنگ میں پھسے ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں اور لوگوں کا عدلیہ اور حکومت سے اعتماد اٹھ رہا جو ملک کے لیے نیک شکون نہیں ہیں مقریرین نے کہا کہ ان حالات میں حکومت، عدلیہ اور ملکی اداروں کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور آئین میں دیے گیے عوام کی حقوق کی تحفظ کو یقینی بنائے اور فوری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے، جو لاپتہ افراد اس دنیا میں نہیں ہے انکے اہلخانہ کو بتایا ہے جن پر الزام ہے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں بند کیاجائے، جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کرکے اہل بلوچستان میں پہلی ہوئی بیچینی کو ختم کرے۔ دراثنا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے وی بی ایم پی کے عید کے روز ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے پر سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیم کے رہنماوں اور کارکنوں سمیت دیگرمکاتب فکر کے لوگوں کا احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں