شیرانی سیکورٹی چیک پوسٹ حملہ کیخلاف ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر لواحقین کا دھرنا

ژوب (انتخاب نیوز) ژوب ڈی آئی خان روڈ دہانہ سرم کے مقام پر احتجاجاً بند۔ گزشتہ رات دہانہ سر شیرانی میں پولیس اسٹیشن اور ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کیخلاف ژوب ڈی آئی خان روڈ کو مانیخواہ کے مقام پر مظاہرین اور جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے بلاک کردیا۔ لواحقین کی جانب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ فورسز پر حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں