نائیجر، دہشتگردوں کا فوجی چوکی پرحملہ،8فوجی ہلاک،3لا پتہ

نیامے:نائیجر کے وزیر دفاع عیسو فو کاتامبا کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے شرپسندوں نے بھارتی اسلحے سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈیفامیں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا جس میں 8 فوجی ہلاک اور3 لا پتہ ہو گئے جوابی کاروائی میں دہشتگردوں کو بھی کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ انکی گاڑیاں بھی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی نائیجر میں بوکو حرام کے حملے میں 8 فوجی ہلاک اور 3 لا پتہ ہو گئے۔ وزیر دفاع عیسو فو کاتامبا کے مطابق دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے شرپسندوں نے بھارتی اسلحے سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈیفا میں وااع ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا اس حملے میں 8 فوجی ہلاک اور3 لا پتہ ہو گئے۔جوابی کاروائی میں دہشتگردوں کو بھی کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ان کی گاڑیاں بھی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیں۔یہ علاقہ فروری 2015 سے حملوں کا شکار ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں