تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملہ

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت کے علاقے جوسک میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر بم حملہ۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں