قرآن کی بے حرمتی کے واقعات گستاخانہ اوراشتعال انگیز ہیں، سوئیڈن کی مذمت

اسٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کی حکومت نے اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گستاخانہ اوراشتعال انگیز قرار دیا۔سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بات کو بخوبی سمجھتی ہے کہ سویڈن میں ہونے والے مظاہروں کے دوران لوگوں کی جانب سے کی جانے والی اسلاموفوبیا کی کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ہو سکتی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو کسی بھی طرح سویڈش حکومت کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔یہ مذمت سعودی عرب میں قائم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی جانب سے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اجتماعی اقدامات کے مطالبے کے جواب میں سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں